لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ میں گلا کاٹ کر جواں سالہ عورت کے قتل کی واردات کے ملزمان گرفتار ہوگئے ، لاہور پولیس آپریشن ونگ نے 24 گھنٹے میں قاتلوں کا سراغ لگا کر شوہر اور مقتولہ کی بہن کو گرفتار کرلیا ، ترجمان کے مطابق ساندہ کے علاقے میں خاتون کا گلا کاٹ کر قتل کرنے کی واردات کا مقدمہ درج ہوا تھاڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق مقتولہ ردا کا شوہر شمشاد ہی بیوی کا قاتل نکلا، ملزم شمشاد نے مقتولہ ردا کی بہن سمرا سے رشتہ جوڑ لیا تھا، دونوں نے منصوبہ بندی سے قتل کیا۔