لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بادامی باغ میں ڈاکوناصر کے گھرسے 1لاکھ40ہزار روپے زیورات اور دیگر سامان۔ گجرپورہ میں افضال سے 1لاکھ35 ہزار روپے اور موبائل فون,مناواں میں لیاقت کی دوکان سے سے 1لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون،مانگامنڈی میں رشید سے1لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں خالد سے 1لاکھ10 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا نولکھا شادمان، سبزاہ زار، نشترکالونی، مانگامنڈی اور سندر سے گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ شاہدرہ، فیکٹری ایریا، شالیمار اور سبزہ زار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔