لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خانیوال کے سرکاری سکول میں طالبعلم سے زائد فیس لینے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر تعلیم کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر خانیوال نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ونجاری کے کلرک غلام رسول کو معطل کر کے محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔