• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں بہت زیادہ محصولات درآمدات میں رکاوٹ بنتے ہیں، مشیر ٹرمپ

کراچی(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلی سطح کےاقتصادی مشیر کیون ہیسٹ نےگزشتہ روز کہا کہ بھارت میں بہت زیادہ محصولات ہیں ،جو درآمدات میں رکاوٹ بنتےہیں، انہوں نے مزید کہا کہ جب دونوں سربراہوں کی ملاقات ہوگی توبھارتی وزیر اعظم کے پاس ڈونلڈٹرمپ کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے بہت سے موضوعات ہوں گے۔کیون ہیسٹ نے سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا ماننا ہےکہ امریکہ کودوطرفہ محصولات عائد کرنے چاہئیں جو کہ کم از کم دوسرے ممالک کے مساوی ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ نیچے جاتے ہیں تو ہم بھی کم کریں گے۔ یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ کینیڈا، میکسیکو اور برطانیہ کے ٹیرف امریکہ کے برابر ہیںانہوں نے کہا کہ تقریباً تمام تجارتی شراکت داروں کےیہاں ہمارے مقابلے میں زیادہ ٹیرف ہوتے ہیں۔خیال رہے یہ خبریں آچکی ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بدھ سے واشنگٹن کے دو روزہ دورے سے قبل اضافی ٹیرف میں کمی کی تیاری کر رہے ہیں۔ڈونلڈٹرمپ پہلے بھی بھارت کو تجارت کے حوالے سے بہت بڑا بدسلوکی کرنے والا قرار چکے ہیں، اور اس پر زور دیا ہے کہ وہ ایک منصفانہ دو طرفہ تجارتی تعلقات کی طرف بڑھنے کے لیے مزید امریکی ساختہ سیکیورٹی سازو سامان کی خریداری کرے۔تین سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ بھارت نئی دہلی کے ملکی پیداوار کے منصوبوں کے مطابق امریکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے الیکٹرانکس سے لے کر طبی آلات اور کیمیکل تک کم از کم ایک درجن شعبوں میں ٹیرف میں کمی پر غور کر رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید