• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کو اس کے حصہ کا پانی دیا جائے، دریائے سندھ بچاؤ تحریک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دریائے سندھ بچائو تحریک نے وفاق سے دوبارہ مطالبہ کیا ہے کہ دریائے سندھ سے مزید 6نئے کینال نکالنے والے فیصلے سے دستبردار ہوکر سندھ کو اس کے حصہ کا پانی دیا جائے، 16فروری کوسیہون سے میھڑ ضلع دادو تک عوامی ریلی نکالی جائے گی ،یہ مطالبہ پیر سید صدرالدین شاہ راشدی کی صدارت میں ہو نے والے دریائے سندھ بچاو کمیٹی کے اعلی ٰسطح اجلاس میں کیا گیاہے، اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جب تک صدر زرداری 6کینال کے منصوبہ کی منظوری کی عوام کے سامنے تردید نہیں کرتے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، اجلاس میں ڈاکٹر صفدر عباسی ، سید زین شاہ ، سردار عبدالرحیم ، ریاض چانڈیو ، حسنین مرزا ، حسام مرزا، جاوید کھوکھر اور دیگر نے شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دریائے سندھ کو بچانے کے لیے 16فروری کو سہون سے میھڑ تک احتجاجی عوامی بیداری ریلی نکالی جائے گی ، جبکہ یہ سلسلہ پوری سندھ میں جاری رہے گا ۔
ملک بھر سے سے مزید