• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 سالہ صارم قتل کیس، زیر حراست ملزمان کی ڈی این اے رپورٹس موصول

کراچی( اسٹاف رپورٹر )نارتھ کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے 7 سالہ بچے صارم قتل کیس میں زیر حراست ملزمان کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوگئیں۔ پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہو گئی ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے تمام مشتبہ افراد کی رپورٹ منفی آئی ہیں۔پولیس کو کیمیکل ایگزایمنیشن رپورٹ کا انتظار ہے۔کیمیکل ایگزیمنیشن آخری امید ہے،پولیس کے مطابق ڈی این اے رپورٹس بچے سے ملنے والے نمونوں سے مماثلت نہیں رکھتیں۔سات سالہ صارم 7 جنوری کو بلال کالونی نارتھ کراچی سے لاپتا ہوا تھا اور بعد ازاں اس کی لاش اپارٹمنٹ میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔
ملک بھر سے سے مزید