• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FIA نے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے مطابق ڈیفنس بخاری کمرشل میں واقع پرائم ٹائم اسٹیٹ ایجنسی پر چھاپہ مار کر دو ملزمان محمد زین اور محمد آصف مارواڑی کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 3 ہزار امریکی ڈالر ، 2 ہزار درہم، 2 ہزار سعودی ریال ، 8 ہزار بھارتی روپیہ، 2 ہزار ٹرکش لیرا، 5 ہزار بنگلہ دیشی ٹکا، 2 لاکھ عراقی دینار اور 20 ہزار سری لنکن روپے برآمد کیے گئے ۔

ملک بھر سے سے مزید