• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ایونیو انٹرچینج پراجیکٹ 18 فروری تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ایف ایٹ جناح ایونیو انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور زیر تعمیر فلائی اوور کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کی تکمیل کے لیے 18 فروری تک 100 فیصد مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ منصوبے کے تمام کام، خاص طور پر رابطہ سڑکوں اور ہارٹیکلچر کو جلد مکمل کیا جائے۔ پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ وہ دن رات منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ محسن نقوی نے ان کی محنت کو سراہتے ہوئے انہیں مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔ وزیرداخلہ نے پراجیکٹ کے اطراف ملبے کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے بیوٹیفیکشن ورک میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔

ملک بھر سے سے مزید