اسلام آباد(این این آئی)پاکستان 3,257.7 ملین امریکی ڈالر کی آمدنی کے ساتھ ای کامرس کی 50ویں سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا،2028 تک مارکیٹ کا حجم 5،493.3 ملین امریکی ڈالر ہوگا۔گوادر پرو کے مطابق حالیہ برسوں میں، پاکستان میں ای کامرس کے منظر نامے میں ایک اہم تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، جس کی وجہ انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی رسائی، اسمارٹ فون کے استعمال اور آن لائن خریداری کی بڑھتی ہوئی خواہش ہے۔