• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی جمالی پل کے قریب ڈاکووںکی فائرنگ سے شہری جاںبحق ہو گیا، فائرنگ کے دیگر واقعات میںدو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے جمالی پل کلہاڑا چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 50 سالہ طارق ولد سعید جاںبحق ہوگیا۔مقتول کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے لوٹمار کےدوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کیا اور فرارہوگئے ، ایس ایچ او وزیر سموں نے بتایا کہ مقتول احسن آباد کا رہائشی تھا اور واقعہ گھر جاتے ہوئے پیش آیا۔رواں برس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید