• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ٹیک 2025 نے ٹیکنالوجی ایکوسسٹم میں نمایاں کارکردگی دکھائی، عاطف اکرام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعاطف اکرام نے لانچ پیڈ پاکستان کی میڈیا بریفنگ میں جے ٹیک 2025 کے تناظر میں جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں کردار کی تعریف کی اور کہا کہ جے ٹیک نے ٹیکنالوجی کے ایکوسسٹم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور سافٹ ویئر انجینئرنگ نے حال ہی میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی جے ٹیک 2025کا انعقاد کیا، جہاں فائنل ایئر پروجیکٹس کی نمائش کی گئی۔ ان منصوبوں میں مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی جیسے جدید شعبے شامل تھے۔ یہ دو روزہ ایونٹ طلبہ اور صنعت کے ماہرین کے درمیان مفید تبادلۂ خیال کا موقع فراہم کرتا رہا، جبکہ معروف آئی ٹی ماہرین نے طلبہ کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام نے طلبہ کی پیش کردہ اختراعات کو بے حد سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی کاوشیں پاکستان کی ٹیکنالوجی انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید