اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورہ متحدہ عرب امارات مکمل کرکے منگل کی شب اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔قبل ازیں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دبئی سے پاکستان روانہ ہوئے تومتحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبدللہ بن سلطان بن عود آلنعیمی نے وزیرِ اعظم کو دبئی ائیرپورٹ پر الوداع کیا۔