• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر سول جج اسلام آباد انعام اللّٰہ بے قصور قرار، عہدے پر بحال کر دیا گیا

اسلام آباد (رپورٹ : عاصم جاوید) سینئر سول جج اسلام آباد محمد انعام اللہ کو انکوائری کے بعد بے قصور قرار دیتے ہوئے بحال کر دیا گیا۔ فاضل جج پر الزام تھا کہ انہوں نے حکم امتناع جاری کر کے سپریم کورٹ کی جانب سے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں واقع ریسٹورنٹ گرانے کے حکم کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی جس پر انہیں معطل کر کے باقاعدہ انکوائری کی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایم آئی ٹی کامران بشارت مفتی نے انکوائری کر کے سینئر سول جج انعام اللہ کو بے قصور قرار دیا۔ انکوائری کمیٹی کی سفارش پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج ویسٹ اسلام آباد محمد انعام اللہ کو عہدے پر بحال کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں واقع ریسٹورنٹ گرانے کا حکم جاری کیا۔

ملک بھر سے سے مزید