کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا کراچی پاکستان کا حصہ نہیں یہاں کے مقامی شہری آئین و قانون کے زمرے میں نہیں آتے؟؟ اٹھارہویں ترمیم جس کو من و عن تسلیم کرنے کی پاداش میں شہری سندھ کے نوجوانوں کا تعلیمی و معاشی استحصال کیا جارہا ہے جس میں ہر گزرتے دن تیزی آتی جارہی ہے دوہرے ڈومیسائل کے حامل افراد کو قابل مقامی طلباء پر فوقیت دے کر میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں لگ بھگ پانچ دہائیوں سے نام نہاد کوٹہ سسٹم کی آڑ میں اربن سندھ کے حصے کی نوکریوں پر پہلے ہی شبِ خون مارا ہوا ہے۔