کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچز کے لیے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جامع سکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سہ ملکی کرکٹ سیریز 2025کراچی میں نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کے شیڈول کے مطابق 12اور 14فروری کو میچز کھیلے جائینگے۔سکیورٹی پلان کے مطابق مجموعی طورپر 5000پولیس اہلکارسیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ ایس ایس یو کے 620 کمانڈوزبشمول لیڈی کمانڈوز سمیت سکیورٹی ڈویژن کے 1220، ٹریفک پولیس کے 1390، اسپیشل برانچ کے 280اور ڈسٹرکٹ پولیس کے اہلکار دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم، کراچی ایئرپورٹ، روٹس، پارکنگ پوائنٹس، ہوٹلز اور دیگر مختلف مقامات پر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ماہر نشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات ہیں