• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے فیز میں تمام زیر تکمیل منصوبوں کو مکمل کرنا ترجیح ہے ، حشمت علی خان

پشاور(جنگ نیوز)کوہاٹ ڈویژن ڈویلپمنٹ پروگرام کے پروگرام ڈائریکٹر حشمت علی خان نے کرک کا دورہ کیا، کرک ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے ڈسٹرک ڈائریکٹر ڈاکٹر عنایت خٹک نے اس کو پراجیکٹ کے زیر نگرانی جاری کاموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسکے بعد پروگرام ڈائریکٹر نے لائن ڈیپارٹنمٹ کے اجلاس کی صدارت کی جہاں پر اس کو جاری ترقیاتی کاموں کے پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔۔ پروگرام ڈائرکٹر نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کے کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاۓ گا، تمام نامکمل کام جلد پورے کۓ جائنگے تاکہ کرک کی عوام کا معیار زندگی بہتر ہو۔ انہوں نے مزید کہا کے صوبائی خکومت کی کرک کی ترقی کے بارے میں ہدایات پر من وعن عمل کیا جائے گا۔۔
پشاور سے مزید