لاہور(خبر نگار،کرائم رپورٹر سے)سی ایس اے ایلومنائی کا ا جلاس پنجاب سول آفیسرز میس جی او آر 1 میں ہوا، جس میں 21 فروری کو میو گارڈنز میں ہ ایلومنائی عشائیے کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں جاوید نثار سید، راؤ تحسین علی خان، جی ایم سکندر، عبدالباسط خان، جاوید انور، اور ر ندیم رضوی نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین فیض احمد چدھڑ، جنرل سیکرٹری عاصم رضا، پنجاب چیپٹر کے وائس چیئرمینز اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔