• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے ناراض کارکنوں کو منانے کے لئےرابطہ کمیٹیاں تشکیل

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈویژن بھر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض کارکنوں کو منانے کے لئےرابطہ کمیٹیاں تشکیل  دے دی ہیں،ناراض کارکنوں کو راضی کرکے دوبارہ ن لیگ کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے ،ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے سٹی و یوتھ ونگ کے صدر زاہد عدنان گڈو نے آل پاکستان مسلم لیگ ن سٹی و ملتان ڈویژن و سوشل میڈیا ٹیم کے مشترکہ اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہے ، مگر بدقسمتی سےپارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے، مشکل وقت میں کھڑے رہنے والے کارکنوں کوبھلا دیا گیاہے ،ڈویژنل صدر چوہدری حبیب سنگھیڑا ،سیکرٹری اطلاعات سعد کانجونے کہا کہ تمام ناراض اور خاموش کارکنوں کے تحفظات کو دور کرکے پارٹی میں عزت و احترام دے کر ان کو پارٹی فعال کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید