اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل IAEA کی خواتین کوجوہری و منسلک شعبوں میں لانے کی تعریف ,سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے بدھ کو اسلام آباد میں منعقدہ ”جوہری سائنس اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں خواتین کیلئے مواقع“ کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف ویمن ان نیوکلیئر فیلڈ (وین پاکستان) کے زیر اہتمام پاکستان میں جوہری شعبے اور متعلقہ شعبوں میں خواتین کی حمایت اور ان کے کردار کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بدھ کو اسلام آباد میں شروع ہوئی۔