• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 17 سے 22 تک افسران اور انکے اہل خانہ کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بیورو کر یسی خبردارہوجا ئے کہ گریڈ 17سے 22تک کے تمام سرکاری افسران اور ان کے اہلخانہ اثاثے ظاہر کرنے کے نا صرف پابند ہوں گے بلکہ پہلی بار سر کاری افسروں کے اثاثے پبلک ہوں گے۔ 

اس سےقبل بھی سر کاری افسران ہر سال اپنے اثاثے ڈیکلئر کرتے ہیں لیکن رولز کے تحت یہ کلا سیفائیڈ انفارمیشن ہے اور کسی کو بھی ان تک رسائی نہیں دی جاتی ۔ تر میم کے بعد یہ اثاثے عوام کیلئے قابل رسا ئی ہوجائیں گے ۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں نئی دفعہ 15(اے) شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے تر میمی بل پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید