• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے کیپٹن امریکا انتھونی میکی نئی ایونجرز فلم میں شاہ رخ خان کو دیکھنے کے خواہشمند

شاہ رخ خان اور انتھونی میکی—فائل فوٹوز
شاہ رخ خان اور انتھونی میکی—فائل فوٹوز

ایونجرز سیریز کی رواں ماہ ریلیز ہونے جا رہی فلم ’کیپٹن امریکا: بریو نیو ورلڈ‘ میں کیپٹن امریکا کا کردار نبھانے والے اداکار انتھونی میکی نے کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کو ایونجر کی اگلی فلم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’کیپٹن امریکا: بریو نیو ورلڈ‘ اِسی مہینے 14 فروری کو ریلیز ہو گی۔

سوشل میڈیا انفلوئینسر کیون زینگ کھائی نے انٹرویو میں سوال کیا کہ آپ کون سے بالی ووڈ اسٹار کو ایونجرز میں لینا چاہیں گے، جس پر انتھونی میکی نے بلا جھجک کہا کہ میں شا ہ رخ خان بہترین اداکار ہیں میں انہیں اینجرز کی نئی فلم میں دیکھنا چاہوں گا۔

کیپٹن امریکا: بریو نیو ورلڈ‘ بنیادی طور پر دنیا میں ہونے والی بڑی سازشوں کے حوالے سے بنائی گئی ہے، اس فلم میں ہیریسن فورڈ سرخ ہلک کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ کاسٹ میں ڈینی رمیئرز بھی شامل ہیں۔

یہ کیپٹن امریکا سیریز کی چوتھی فلم ہو گی، اس سے قبل کیپٹن امریکا دی فرسٹ ایونجر 2011ء میں ریلیز ہوئی تھی، اس کے بعد دی ونٹر سولجر 2014ء میں آئی تھی، تیسرا حصہ کیپٹن امریکا سول وار 2016ء میں ریلیز کی گئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید