• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل اور نان کورسروسز تعیناتیوں کیلئے جاری عمل فوری طور پر روکنے کا حکم

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی اداروں میں جاری تعیناتیوں کےعمل حوالےسے اہم احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق تمام جنرل اورنان کورسروسزکی تعیناتیوں کےلیےجاری عمل فوری روکنےکافیصلہ کیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےوفاقی وزارتوں، ڈویژنز اوراداروں کےلیے وضاحتی مراسلہ بھجوادیا ہے۔ یہ مراسلہ بعض وزارتوں یا محکموں کی جانب سے کئے گئے ا ستفسارات کے جواب میں لکھاگیا ہے۔مراسلہ کی روشنی میںسر کاری اداروں میں کلیننگ، پلمبنگ، گارڈننگ کے لیےجاری تعیناتیوں کاعمل فی الفور روکاجائےگا۔ جنرل اورنان کورسروسزکاآوٹ سورسنگ کےذریعےبندوبست کیاجائےگا۔ سیکیورٹی گارڈ، مالی، خاکروب کے لیےجاری تعیناتیوں کا عمل فوری روکا جائے گا۔ سینٹری ورکرز، ریکارڈ سارٹر،کارپنٹر، الیکڑیشن، پلمبرکی تعیناتیوں کاعمل متاثر ہو گا۔ وفاقی حکومت ان اسامیوں کے لیےنئی بھرتیوں پرپہلے ہی پابندی عائدکی جاچکی ہے۔ وزارتوں اور ڈویژنز کو آسامیاں پر، نئی آسامیوں کی تخلیق سے پہلے ہی منع کیا جا چکا ہے۔ وزارتوں، ڈویژنز اور ادروں میں خالی آسامیوں کوڈائینگ پوسٹس قراردیا گیا ہے۔ یہ فیصلےحکومتی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کےتحت کیےگئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید