لندن (اے ایف پی) برطانوی حکومت نے گزشتہ روز کہا کہ وہ امیگریشن قوانین کو سخت کر رہی ہے تاکہ چھوٹی کشتیوں پر آنے والے غیر دستاویزی تارکین وطن کے لیے بعدازاں شہریت حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہو جائے۔نئی رہنمائی کے تحت سمندری راستے سے آنے والے یا گاڑیوں کے پیچھے چھپ کر آنے والے تارکین وطن کو شہریت دینے سے انکار کر دیا جائے گا۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ رہنمائی ان اقدامات کو مزید مضبوط کرتی ہے تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ چھوٹی کشتیوں سے آمدسمیت جو کوئی بھی غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوتا ہے،اسے برطانوی شہریت کی درخواست مسترد ہونے کا سامنا کرنا پڑے گا۔