کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گذشتہ شب یونیورسٹی روڈ موسمیات کے قریب فائرنگ سے ہلاک شخص مبینہ طور پر ڈکیت نکلا۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔ہلاک ڈاکو کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل ملی ہے،پولیس نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو نے موٹر سائیکل ساتھی کے ہمراہ صدر سے چھینی تھی۔ملزم موسمیات کے قریب فلائی اوور پر شہری کو لوٹنے کی کوشش کررہا تھا کہ شہری نے ڈاکوئوں پر فائرنگ کی جس سے ڈاکو عدنان مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ہلاک ڈاکو عدنان پر پہلے بھی مقدمات درج ہیں اور اس کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔