• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران انٹرنیٹ کی سست روی پر بحث

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ ) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران انٹرنیٹ کی سست روی کا معاملہ زیر بحث رہا، کئی ممبران اسمبلی نے اس ایشو پر ضمنی سوالات کئے۔ ممبران کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی سبین غوری نے کہا ہے کہ رواں سال کے وسط میں فائیو جی متعارف کرادیا جائےگا۔ 4 نئی سب میرین کیبلز کی تنصیب سے انٹرنیٹ کی رفتار 26اعشاریہ 5ٹیرا بائیٹ سپیڈ ہوجائے گی ، انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہونے پر لوگ وی پی اینز کا استعمال کرتے ہیں اسی وجہ سے انٹرنیٹ رفتار ، ڈائون لوڈنگ متاثر ہوتی ہے ۔ آغارفیع اللہ نے کہا کہ کوئی ویڈیو ڈاؤن لوڈ نہیں ہوتی انٹر نیٹ چلتا ہی نہیں، شگفتہ جمانی نے کہا کہ بلاول نے درست کہا تھا کہ پتہ نہیں کون سے مچھلی ہے جو صرف پاکستان ہی کی کیبل کھا جاتی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری سبین غوری نے ا زراہ مزاح کہا کہ کوئی نہ کوئی مچھلی تو ضرور ایسی ہے جو ہمارے انٹرنیٹ کی کیبل کاٹ جاتی ہے مگر کون سی مچھلی ہے ہمیں بھی پتہ نہیں ۔ثمینہ خالد گھرکی کے سوال پر وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ این ڈی ایم اے قدرتی آفات میں صوبائی ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر بہتر کام کر رہا ہے، فیڈرل فلڈ کمیشن کے سربراہ کی پوسٹ ابھی تک خالی ہے ، تعیناتی کے حوالے سے یقین دہانی کراتا ہوں کہ متعلقہ حکام تک یہ معاملہ پہنچائوں گا ۔
اہم خبریں سے مزید