کراچی ( اسٹاف رپورٹر )دو دریا کے قریب نجی ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق دو دریا کے مقام پر ریسٹورنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،پہلے پہل دو گاڑیاں آگ بجھانے پہنچیں لیکن آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید گاڑیوں کو طلب کیا گیا۔مجموعی طور پر چھ فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ابتدائی دور پر آگ لگنے کی وجہ سامنے نہ آ سکی ہے۔