• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات کی روک تھام، 500 اہلکاروں کا اضافہ، ہیڈ کانسٹیبل کو چالان کا اختیار تفویض

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات سے متعلق اجلاس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان کے اجراء کیلئے 500؍ پولیس افسران بشمول اے ایس آئی تا انسپکٹر کی تعداد میں اضافہ کرنے اور ہیڈ کانسٹیبل رینک کے اہلکار کو بھی چالان کے اجراء کا اختیار تفویض کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت دیں کہ ساڑھے تین ہزار ہیوی گاڑیوں کی 15دن میں ٹیگنگ کی جائے اور انہیں صرف رات 11سے صبح 6بجے سڑکوں پر آنے کی اجازت ہوگی ۔ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس نے بریفنگ دی کہ اس سال کراچی کی سڑکوں پر 79شہری جاں بحق ہوئے جن میں اکثریت بائیکرز کی تھی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ بائیکرز سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس میں ٹریفک حادثات کے اسباب، سڑکوں شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے مؤثر اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، آئی جی سندھ غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، کمشنر کراچی،ٹرانسپورٹ اور ایکسائز و ٹیکسیشن کے صوبائی سیکریٹرز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید