• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی تقرر و تبادلے، سیکرٹری قانون راجہ نعیم اکبر کے اضافی چارج میں توسیع

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔وفاقی حکومت نے سینئر ٹیکنیکل ایڈوائزر وزارتِ قانون راجہ نعیم اکبر کو تفویض سیکریٹری قانون و انصاف ڈویژن کے اضافی چارج میں مزید3 ماہ کی توسیع کر دی جو رواں ماہ 12 فروری سے شمار ہو گی۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کےگریڈ 17کے افسر محمد ابراہیم شاہ کا سول سروسز اکیڈمی لاہور سے پنجاب حکومت تبادلہ کیا گیا ۔ سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن فہد جاوید کو تبدیل کرکے تین سال کیلئے ڈ یپوٹیشن سی ڈی اے میں تعینات کیا گیا ۔ سیکشن افسر حفیظ الرحمان کا نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن سے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن تبادلہ کیا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کی منتظر ماریہ گل سیکشن افسر نیشنل سیکیورٹی ڈویژن تعینات کی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید