اسلام آباد (فاروق اقدس) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی اسلام آباد میں اپنی مصروفیات ختم ہونے کے بعد آج جمعرات کو چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ کرینگے، یاد رہے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 (سی-5) کی تعمیر کا لائسنس جاری کردیا گیا ، رافیل گروسی وہاں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیں گے اور پھر لاہور میں اپنی مصروفیت کے اختتام پر وطن واپس روانہ ہوجائیں۔