• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا، آئی ایم ایف نے بھی معاشی بحالی کا اعتراف کیا، وزیر خزانہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ کی اقتصادی پالیسیوں نے پاکستان کی مالیاتی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے اور طویل مدتی ترقی کی منزلیں طے کی ہیں۔ "میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا گیا ہے، آئی ایم ایف نے بھی معاشی بحالی کا اعتراف کیا ، ہماری اگلی ترجیح ٹیکسیشن، توانائی اور مالیاتی شعبوں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہیں تاکہ پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے زیر اہتمام انشورنس امپیکٹ کانفرنس پاکستان 2025سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں پاکستان کے انشورنس سیکٹر کے مستقبل پر بات کرنے کے لیے پالیسی سازوں، ریگولیٹرز، صنعت کے رہنماں، اور ترقیاتی شراکت داروں کو اکٹھا کیا گیا تھا ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک نے معاشی استحکام کی جانب سفر کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید