سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس آغا فیصل نے ڈمپرز، ٹینکرز اور دیگر حادثات کے سبب شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ روز یہ باتیں سن رہے ہیں کہ ہیوی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہو سکتا۔
سندھ ہائی کورٹ میں ڈمپرز، ٹینکرز و دیگر حادثات کے سبب شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ بنیادی انسانی حقوق کا کیس ہے عدالت کیس سن کر فیصلہ کر سکتی ہے۔
جس پر جسٹس آغا فیصل نے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ اقدامات کرنا تو ایگزیکٹیو کی ذمے داری ہے، عدالت کیسے مداخلت کر سکتی ہے؟
سندھ ہائی کورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لیے ہیں۔