• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی سی پی اے ایشیاء ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکن منتخب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی سی پی اے ایشیاء ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکن منتخب ہو گئی۔

لاہور میں پہلی مشترکہ کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیاء ریجنل کانفرنس ختم ہو گئی۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی آئندہ 3 سی پی سیز کے لیے سی پی اے ایشیاء ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکن رہے گی۔

 پاکستان کو سی پی اے ایشیاء کا ریجنل سیکریٹریٹ قرار دے دیا گیا ہے، قومی اسمبلی پاکستان سی پی اے ایشیاء کے مستقل ہیڈکوارٹر کے طور پر کام کرے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا نے قومی اسمبلی پاکستان کو 2 ملین آئی آر ایس فنڈ کی منتقلی پر اتفاق کر لیا، روٹیشن سسٹم کو 3 سال کے بجائے 3 سی پی سی سائیکل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

صوبائی رکنیت کی روٹیشن کے اصول پنجاب اسمبلی کی تجویز  پر  باضابطہ طور پر منظور کر لیے گئے ہیں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی اسمبلیاں بھی اس میں مبصر کے طور پر شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق سی پی اے ایشیاء ایگزیکٹیو کمیٹی کے ورچوئل اجلاسوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ریجنل فنڈ سبسکرپشن، قومی اسمبلیوں کے لیے 5 ہزار  ڈالرز، صوبائی اسمبلیوں کے لیے 2 ہزار ڈالرز فیس مقرر ہے۔

ریجنل فنڈ سبسکرپشن کا فیصلہ بنگلادیش کی توثیق سے مشروط ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید