پشاور ہائی کورٹ نے مشال یوسفزئی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات سے متعلق مشال یوسفزئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس صلاح الدین نے سماعت کی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے۔
مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ میرے خلاف راولپنڈی میں بھی مقدمات درج ہیں، یہ کیسے کہتے ہیں کہ ایک مقدمہ ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ آپ حلف نامے کے ساتھ مقدمات سے متعلق رپورٹ جمع کریں۔
عدالت نے وفاقی حکومت سے درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل طلب کر لی۔