افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارتِ شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے دفتر پر خودکش دھماکا کیا گیا ہے۔
ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق خودکش حملہ آور نے عمارت میں گھسنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور پر فائرنگ کی جس سے دھماکا ہوا۔
دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔