• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن مجید میں اسباق پر تاریخ ڈالنا یا غلطی کا نشان لگانا

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: قرآن مجید میں لکھنا، غلطی کا نشان لگا نا، تاریخ لکھنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: قرآن مجید میں بلا ضرورت کچھ لکھنا، یا نشان لگانا مکروہ ہے، البتہ کسی ضرورت کے تحت جیسے حفظ کرنے والے کے اسباق کی یادداشت، اور غلطیوں کی اصلاح کی غرض سے نشان لگانا یا تاریخ ڈالنے کی گنجائش ہے، تاہم نشان لگاتے ہوئے، یا تاریخ ڈالتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اس عمل کی وجہ سے قرآن مجید کے الفاظ میں کوئی بگاڑ پیدا نہ ہو۔