کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایشیا پاک انویسٹمنٹس اور یو اے ای کی مونٹیج آئل کمپنی نے لوٹے کیمیکل پاکستان کے 75 فیصد حصص خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی، لوٹے کیمیکلز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمعرات کے روز ایک نوٹس میں بتایا ہے کہ پاکستان اور ہانگ کانگ میں آپریشنل اثاثے رکھنے والی نجی سرمایہ کاری فرم ایشیا پاک انویسٹمنٹ اور مشرق وسطیٰ کی تیل و گیس کمپنی مونٹیج آئل نے لوٹے کیمیکل پاکستان میں 75.01 فیصد حصص کے لیے بولی لگائی ہے۔