• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی نارکوٹکس ڈویژن کے وزارت داخلہ میں انضمام کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزارت داخلہ نے انٹی نارکوٹکس ڈویژن کے وزارت داخلہ میںانضمام کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ۔یہ نوٹیفیکیشن 4فروری کے ایس آر او کی روشنی میںجاری کیا گیا ۔ نو ٹیفیکیشن کےمطابق نارکاٹکس کنٹرول ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرکے اس کا ایک ونگ بنادیا گیا انٹی نارکاٹکس فورس وزارت داخلہ کا ملحقہ محکمہ تصور کیا جا ئے گا۔ اس کیلئے رولز آف بزنس1973 کے شیڈول ایک ‘دو ‘ تین ‘ پانچ اے اور پانچ بی میںضروری ترامیمکردی گئی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید