کراچی (اسٹاف رپورٹر)امکان ہے کہ سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر بڑی تعداد میں تماشائی نیشنل اسٹیڈیم آئیں گے۔ جمعرات کو کوریئر کمپنی کے باہر تماشائیوں نے بڑی تعداد میں ٹکٹ خریدے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد تین ملکی سیریز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تو فائنل کے ٹکٹس کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔