• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبڈی فیڈریشن نے کھلاڑی پر پابندی لگادی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں قومی کھلاڑی عبیداللّٰہ راجپوت پابندی عائد کردی ہے،فیڈریشن کے صدرچوہدری شافع حسین نے کہا کہ عبیداللّٰہ راجپوت پابندی کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں اوران کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔چیئرمین نے مزید واضح کیا کہ کسی بھی کھلاڑی کو بغیر این او سی کے بیرون ملک کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی، راجپوت نے حال میں ایک ایونٹ میں بھارت کی جانب سے حصہ لیا تھا اور اس کی جرسی بھی پہنی تھی۔