کراچی(اسٹاف رپورٹر) اولمپئین ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے سہولت نہ ہونے کے باعث گاڑیوں کے گیراج میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے، قوت بخش ادویات کے استعمال کی وجہ سے انہیں کئی سال تک عالمی مقابلوں میں پابندی کا سامنا رہا، جس کے بعد حال ہی میں انہوں نے قومی گیمز میں حصہ لیا، اور گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے بتایا کہ کامن ویلتھ، ایشین گیمز کی تیاری کے لیے گیراج میں تیارہ شروع کردی ہے جو تین سال سے کرائے پر لیا ہوا ہے،حکومتی سطح پر سہولیات ملیں تو وہ اب بھی پاکستانی پرچم بلند کرسکتے ہیں۔چار سال ضائع ہونے کا دکھ ضرورہے لیکن سب کچھ بھول کر ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند ضرور بلند کروں گا۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے بہتر سہولیات کی فراہمی کی اپیل کرتا ہوں۔