• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹرز سعد اور عروب شاہ کے اعزاز میں تقریب

  کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مرزا سعد بیگ اور سیدہ عروب شاہ کے اعزاز میں سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈپارٹمنٹ تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا ۔ ورلڈ کپ ہاکی فاتح کپتان شہباز سینئرشہباز سینئر نے یونیورسٹی کی ہاکی ٹیم کو 25 ہاکی اسٹکس کا تحفہ دینے کا اعلان کیا۔ چانسلر محمد اکبر خان نے طالبہ سیدہ عروب شاہ کو نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے پر دو لاکھ روپےکی انعامی رقم دی۔