کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشیز سیریز کا چوتھا باکسنگ ٹیسٹ دوسرے روز ہی انگلینڈ کی فتح پر ختم ہوگیا، آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس میچ میں بیٹرز بری طرح ناکام ثابت ہوئے، بولرز کا کمال اور دھماکا خیز انداز حیران کن رہا،انگلینڈ کی ٹیم 15 سال اور 19 ٹیسٹ میچوں کے بعد آسٹریلوی سرزمین پر جیتنے میں کامیاب ہوئی،میچ کے دودن میں ختم ہونے سےکرکٹ آسٹریلیا کو 10 ملین ڈالر نقصان کا خدشہ ہے، 90 ہزار سے زائد شائقین کو تیسرے روز کی ٹکٹس ری فنڈ کی جائیں گی ، شائقین نے چوتھے روز کےلیے بھی ٹکٹس خرید رکھے تھے۔ ٹکٹ خریدنے والے شائقین کو خودکارطریقے کے تحت ٹکس کے پیسے واپس ملیں گے۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں تیسرے روز 90 ہزار شائقین کی آمد متوقع تھی، میچ کے دوسرے دن ہفتے کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر میزبان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹریوس ہیڈ نے 46 اور کپتان اسٹیو اسمتھ نے 24 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کے برائیڈن کارز نے 4، بین اسٹوکس نے 3 اور جوش ٹنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں،جواب میں انگلینڈ نےآسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 175 رنز کا ہدف 6 وکٹوں پر 33 ویں اوور میں حاصل کرلیا،انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 40، زیک کرالی نے 37 اور بین ڈکٹ نے 34 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے جھے رچرڈسن، اسکاٹ بولینڈ اور مچل اسٹارک نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے اسکور یہ رہاآسٹریلیا152,132انگلینڈ110, چھوکٹ پر178رنز ،انگلینڈ نے چھ وکت پر ہدف حاصل کرلیا،، پانچ ٹیسٹ میچوں کی سریزیز میں آسٹریلیا کو تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ مین آف دی میچ انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوش ٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شدید انجریز کے باعث ایک مرحلے پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور کر چکے تھے، تاہم حوصلہ نہ ہارنے کا فیصلہ آج ان کے کیریئر کا سب سے درست انتخاب ثابت ہوا۔ باکسنگ ڈے کی صبح اعصابی دباؤ ضرور تھا، مگر آنرز بورڈ پر اپنا نام دیکھنا ایک خواب کی تعبیر ہے۔