کراچی(اسٹاف رپورٹر )ڈویژنل ماڈل کالج نے لاسال ہائی سکول کو 27 رنز سے شکست دے کر پی سی بی فیصل آباد کمشنر سپر ایٹ سکولز کپ جیت لیا۔ لا سال ہائی سکول کی اس ٹورنامنٹ میں آٹھ لگاتار فتوحات کے بعد یہ پہلی شکست تھی۔ فاتح ٹیم ڈی ایم سی ٹرافی اور دس لاکھ روپے کی حقدار بنی، جبکہ رنرز اپ کو پانچ لاکھ روپے انعامی رقم ملی۔