کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر ) قحط اور افلاس سے دوچار تھر میں جدید سہولتوں سے آراستہ کر کٹ اکیڈمی کے قیام کا آغاز ہوگیا ہے،تھر فائونڈیشن اور اسلام کوٹ میونسپل کارپوریشن کے تعاون سے قائم ہونے والی اکیڈمی کے لئے میدان میں نندی پور سے لائی گئی مٹی سے ٹرف وکٹ تیار ہوگئی ہے جبکہ فلڈ لائٹ کی تنصیب کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے، اس موقع پر جنید انصاری، نوید بیگ اور ابوبکر بھی موجود تھے،،اکیڈمی کے قیام میں قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی بھی بڑا فعال کردار ادا کررہے ہیں،بہترین قسم کی گھاس لگانے کا کام جاری ہے،تھر فاؤنڈیشن کے امام علی ڈیتھو نے اکیڈمی میں جنگ کو بتایا کہ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کے ابتدائی ٹرائلز کے بعد75 کھلاڑی اس وقٹ ٹریننگ کررہے ہیں، ٹریننگ کے لئے 50ہزار روپے مالیت کے بلے(بیٹ) اور عالمی معیار کی گیندیں دی جاتی ہیں، صرف چار ماہ کے عرصے میں کوچ ایم خالد کی کوچنگ سے اکیڈمی کے دو کھلاڑیوں وقار اور کلیم اللہ نے پی سی بی کے انڈر19ٹرائلز کے حتمی مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اس موقع پر جنید انصاری، نوید بیگ اور ابوبکر بھی موجود تھے،امام علی نے بتایا کہ تھر میں فائونڈیشن کے تحت تعلیمی اداروں میں ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن،جمناسٹک کے مقابلے بھی ہوتے ہیں جبکہ ہاکی میچز بھی کھیلے جارہے ہیں۔