• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CSS امتحان 15 فروری سے شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سی ایس ایس امتحان 2025مؤخر کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سے مسترد ہونے کے بعد فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے رواں ماہ 15 فروری سے سی ایس ایس امتحان کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں ایف پی ایس سی نےپبلک نوٹس جاری کر دیا ۔ پبلک نوٹس کے مطابق 15 فروری سے شروع ہونے والا سی ایس ایس امتحان 23 فروری تک جاری رہے گا، پبلک نوٹس میں ایف پی ایس سی نے امیدواروں کو آن لائن ایڈمشن سرٹیفکیٹس ادارے کی ویب سائیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی ہے، سی ایس ایس امتحانات 2025 کیلئے پاکستان بھر میں 80 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں، یاد رہے کہ سی ایس ایس 2025 کا شیڈول سی ایس ایس 2024 کے نتائج کا اعلان کئے بغیر جاری کیا گیا ہے، امیدوار طلباء نے ہائیکورٹ سے استدعا کی تھی کہ 2024 کے امتحان کے نتائج سے قبل 2025 کا امتحان مؤخر کیا جائے تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف پی ایس سی کو سی ایس ایس امتحان 2025 سے روکنے کی درخواست مسترد کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید