اسلام آباد(فاروق اقدس)خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان اور بھارت میں حالیہ کشیدگی کے دوران دونوں ملکوں کی دانشمندی اور ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ جنگ بندی کا معاہدہ برصغیر میں استحکام کیلئے مددگار ثابت ہوگا،اقوام متحدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعے میں اپنا کردار ادا کرے،کشیدگی میں کمی کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کی بھی تعریف کی گئی ۔