اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تعداد99ہوگئی ، چیئرمین سی ڈی اے کی زیرصدارت اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ،غیر قانونی سوسائٹیوں کو تعمیراتی میٹریل فروخت کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی؛ نام ویب سائٹ پر جا ری کردئے گئے۔