کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے فرسٹ ویمن بینک، ویمن پولیس اسٹیشنز اور بے زمین خواتین ہاریوں کو زمین دینے جیسے تاریخی اقدامات کیے۔ وہ پیر یہاں مقامی ہوٹل میں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (ایس ایم ٹی اے) اور معروف بین الاقوامی فوڈ چین( کے ایف سی) کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ یادداشت پر منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی) ایس ایم ٹی اے کمال حکیم دایو اور فوڈ چین کے رضا پیر بھائی نے دستخط کیے۔