• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زیادہ ٹرانزیکشنز کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایف بی آر نےآمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر اس مقصد کیلئے بینکوںسے تعاون طلب کرے گا بینکوں کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شناختی کارڈ کی بنیاد شیئر کیا جائے گا بینکوں سے کہا جائے گا کہ اگر متعلقہ شخص کی ٹرانزیکشن کا حجم ایف بی آر کے ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا تو رپورٹ دیںویلتھ اسٹیٹمنٹ یا ٹیکس ریٹرن میں ظاہر آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشن پر رپورٹ دینا لازمی ہو گا بینکوں سے کہا جائے گا کہ ٹرانزیکشن نہ روکیں لیکن اس کی رپورٹ ایف بی آر کو فراہم کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید