راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وائلڈ لائف عملے نے اقبال روڈ پر 2دکانوں پر چھاپے مارے ۔ تھانہ سٹی کومبشرجاوید وائلڈ لائف انسپکٹر نے بتایاکہ ریڈ پارٹی موقع پر پہنچی تو دکان پر موجود راجہ رمیز محمود اور مالک سنی فرار ہو گیا۔سنی کے گودام کی تلاشی کے دوران ایک بندر ، 6 چکور ،ایک کونج اور ایک مور برآمد کیا گیا ۔ دریں اثناء اقبال روڈ پر ہی دکان پر موجودرضوان فرار ہو گیا۔ گودام کی تلاشی کے دوران 4راء طوطے برآمد ہوئے ۔